بنگلہ دیش نے بھارتی سورماؤں کو پچھاڑ دیا

ویب ایڈیٹر:

ڈھاکہ: شیربنگلہ اسٹیڈیم میرپورمیں بنگال ٹائیگرز پھرچھاگئے اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کا دوسرا معرکہ بھی اپنے نام کر کےبنگلہ دیش  چیمپئنز ٹرافی میں پہنچ گیا۔

دوسرا ون ڈے 6 وکٹوں سے جیت کر بنگلہ دیش نے 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

بھارتی سورماؤں نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں پہلی شکست سے کچھ نہ سیکھا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بالر مستفیض الرحمان نے کشتوں کے پشتے لگا دے، 6 وکٹیں اڑائیں اور بھارتی سورماؤں کو 200 رنز پر ڈھیرکردیا۔ شیکھر دھون 53 اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی 47 رنز بنا سکے۔

ڈھیر ہوتی بھارتی ٹیم کی مدد کو بارش تو آئی لیکن بنگلہ دیش نے کسی کی نہ چلنے دی۔ بارش کے باعث 47 اوور میں 200 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر پار کر لیا۔ فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔

چیمئنزٹرافی میں 8 ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فی الحال آئی سی سی رینکنگ میں بنگلہ دیش ساتویں ،ویسٹ انڈیزآٹھویں اور پاکستان نویں نمبرپرہے ۔ سماء

BANGLADESH

ODI

one day series

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div