پارٹی بینرز نے یادگار باب بلوچستان کا حسن گہنا دیا

بلوچستان کے سرحدی شہر حب میں قائم بلوچستان کی شناخت باب بلوچستان پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکرز نے پارٹی بینرز،بل بورڈ اور جھنڈیاں لگا دیں ہیں جس سے یہ خوبصورت یادگار چھپ کر رہ گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل سے جب سماء نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا سیزن آرہا ہے تو تمام سیاسی پارٹیاں بینرز اور بل بورڈز لگاتی ہیں مگر ایسے مقامات جو آپ کے صوبےکی شناخت ہیں ان پر کسی بھی پارٹی کو اپنی تشہیر کی اجازت نہیں دی جائے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے جلد ایکشن لیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی حب یوسف بلوچ نے سما کو بتایا کہ باب بلوچستان پر بینرز کا لگنا انوکھی بات نہیں ہے ایسا ماضی میں بھی ہوتا آیا ہے،اور اگر ضلعی حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرتی ہے تو وہ فیصلہ سب پارٹیوں کے لیے ہونا چاہیئے۔

عوامی حلقوں کا بھی کہنا ہے کہ ایسے مقامات جو آپ کے صوبے کی شناخت ہوں ان پر کسی بھی پارٹی کی طرف سے زاتی تشہیر کرنا افسوس ناک امر ہے جس کی روک تھام کرنی چاہیئے۔

واضع رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے چند روزقبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حب میں پارٹی پرچموں اور کھٹے پھٹے بینرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے حب کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے اور حب کی حالت زارکو دیکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ فنڈز لگا کر شہر کی خوبصورتی کے لئے اقدامات کرے مگر اب انہی کی پارٹی کی جانب سے صوبے کی تشخص کی حامل یادگار پر بینرز کی بہار نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے  ۔

 

lasbella

Balochistan Awami Party

JAM KAMAL

Bab e Balochistan

DC lasbella

Tabool ads will show in this div