موجودہ حکومت کو نجکاری کا شوق ہے، مذاکراتی کمیٹی بھی آؤٹ سورس کردی گئی، رضا ربانی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر رضا ربانی کہتے ہیں موجودہ حکومت کو نجکاری کا شوق ہے، مذاکراتی کمیٹی بھی آؤٹ سورس کردی گئی۔


سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیرصدارت ہوا، جس سے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت بتائے اس کا طالبان کے مطالبے پر کیا مؤقف ہے۔


انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی کمیٹی بھی آؤٹ سورس کردی گئی، اگر دہشت گردی جاری رہی تو حکومت کی کیا پوزیشن ہوگی۔


رضا ربانی کہتے ہیں کہ مذاکرات کا ٹائم فریم دیا جائے، تمام پارلیمانی جماعتوں کی کمیٹی بنائی جائے، جسے مذاکرات پر روزانہ بریفنگ دی جائے۔


ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ماضی میں مذاکرات کی بات کرتے تھے اب موقع آیا تو پیچھے ہٹ گئے۔ سماء

کا

کو

Video

jundullah

Benazir

Tabool ads will show in this div