کیم کارداشیان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں کیا ہوا؟

امریکی ریالٹی ٹی وی اسٹار کیم کارداشیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات اور اس کے بعد جاری ہونے والی تصویر کئی روز سے سوشل میڈیا موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
دونوں کے درمیان ملاقات ایک عام روایتی ملاقات تھی، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے ملاقات سے متعلق کی گئی ٹوئٹ نے لوگوں کو کچھ اور ہی سوچنے اور لکھنے پر مجبور کردیا۔ کچھ لوگوں کے خیال میں ٹرمپ کو خاتون کے اعزاز میں کھڑے ہو کر تصویر بنوانی چاہیئے تھی۔ کچھ کےخیال میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑی کیم انتہائی بھونڈی لگ رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر اکثر صارفین کی یہ رائے تھی کہ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ کیوں کہا گیا کہ دونوں نے صرف اسی موضوع پر بات کی، لوگوں کو معلوم ہے کہ امریکی صدر اور ٹی وی اسٹار نے کسی بامقصد اور ملکی سماجی مسائل سے متعلق ہی گفت گو کی ہو، تاہم امریکی صدر کو کیوں یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ وہ اس ملاقات کی تفصیلات اتنے بھونڈے انداز میں پیش کریں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اور کیم کے درمیان رواں ہفتے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں قیدیوں، جیل کے نظام اور سزاؤں سے متعلق تفصیلی گفت گو کی گئی تھی۔
Great meeting with @KimKardashian today, talked about prison reform and sentencing. pic.twitter.com/uOy4UJ41JF
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) 30 May 2018
ملاقات پر امریکی صدر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا تھا کہ "میری کم کاردشین کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ملاقات میں ہم نے جیل کے نظام اور عدالتی سزاوں میں اصلاحات کے بارے میں بات چیت کی"۔
I would like to thank President Trump for his time this afternoon. It is our hope that the President will grant clemency to Ms. Alice Marie Johnson who is serving a life sentence for a first-time, non-violent drug offense.
— Kim Kardashian West (@KimKardashian) 31 May 2018
ملاقات سے متعلق کیم کا بھی یہ ہی کہنا تھا کہ ان کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات نہایت اچھی رہی اور وہ ٹرمپ سے بات چیت کرکے اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ کیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ عدالتی سزاؤں اور جیل کے نظام سے متعلق کیم کا مؤقف بہت اچھی طرح سجھ گئے ہیں اور انہوں نے امریکی صدر سے جیل میں قید ایک خاتون کی رہائی کیلئے بھی درخواست کی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کیم ان دنوں جیل میں قید 62 سالہ خاتون ایلیس میری کی رحم کی اپیل کیلئے کوشاں ہیں، جنہیں 1996 میں منشیات اسمگلنگ میں سہولت کار بننے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اکتوبر 1996 سے قید ایلس اس وقت نانی دادی بن چکی ہیں۔ ٹی وی اداکارہ کیم جیل میں قید خاتون کی قانونی معاونت سے متعلق مالی امداد بھی کر رہی ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس سے قبل ماضی میں ڈونلنڈ ٹرمپ کئی بار منشیات اسمگلرز اور اس میں ملوث افراد کو سزا موت دینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
میڈیا سے گفت گو میں کیم کا کہنا تھا کہ جیل میں قید 62 سالہ ایلیس کیلئے جیل سے باہر بھی ایک دنیا ان کی منتظر ہے، جہاں وہ باعزت طریقے سے کام کر سکیں گئیں، ان کا ایک گھر ہے جو ان کا منتظر ہے اور ان کی ایک خوبصورت سی فیملی بھی ہے، جس نے ہر لمحے ان کا ساتھ دیا۔ وقت آگیا ہے کہ ایلیس کو ان جیل کی سلاخوں سے آزادی کیا جائے اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بننے کا موقع دیا جائے۔