کولمبو ٹیسٹ: پاکستان سری لنکا کیخلاف 138 رنز پر ڈھیر
ویب ایڈیٹر:
کولمبو: پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 138 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں صرف 138 رنز بنا کر پیولین لوٹ گئی۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ 42 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ 100 ٹیسٹ کھیلنے والے یونس خان صرف 6 رنز ہی بناسکے۔ احمد شہزاد نے 26 اور یاسر شاہ نے 15 رنز بنائے۔
سری لنکن ٹیم کے اسپنر تھارینڈو کوشال نے 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ فاسٹ بالر پراسادنے 3 وکٹیں اپنے نام کی۔ سماء