الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کوکاغذات نامزدگی وصول کرنےسے روک دیا

لاہورہائیکورٹ کی جانب سےکاغذات نامزدگی فارم کالعدم قراردئیےجانےکےمعاملے پرالیکشن کمیشن نےریٹرننگ افسران کو ہفتےسے کاغذات نامزدگی کی وصولی سےروک دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہفتے کی صبح11بجےہوگا۔ عدالتی فیصلےکی روشنی میں کاغذات نامزدگی فارم کاجائزہ لیاجائےگا۔

نامزدگی فارم اےاوربی کوبہتربنانےکیلئےضروری فیصلےکئےجائیں گے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخوں پرردوبدل پر بھی غورہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایاکہ تمام فیصلوں کےمتعلق قوم کومیڈیاکے ذریعےآگاہ کیا جائےگا۔

اس سے قبل الیکشن شیڈول کےمطابق کاغذات نامزدگی ہفتہ دو جون سے6جون تک جمع ہوناتھے۔

ELECTION COMMISSION

Election 2018

Nomination paper

Tabool ads will show in this div