ڈاکٹرشاہدمسعودکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

   

رپورٹر: عادل تنولی

ٹی وی اینکر ڈاکٹرشاہد مسعود پھرخبروں ميں آگئے۔پي ٹي وي کرپشن کيس ميں معروف اينکرکےنا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرديئے گئے۔

اسلام آباد کے سینئرسول جج عامرعزیز نے سابق چیئرمین پی ٹی وی شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں۔ ایف آئی اے نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرليے۔

ايف آئي اے کے مطابق شاہد مسعود پرمبینہ طورپرتين کروڑاسي لاکھ کی بدعنواني کا الزام ہے۔چیئرمین پی ٹی وی کےطور پر شاہد مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیاجس سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھنا پڑا۔

ايف آئي اے کے مطابق تفتیشی آفسیر کاشف ریاض اعوان کی درخواست پرڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف ایف آئی اے کے پاس گرفتاری کیلئے کثیر ثبوت موجود ہیں۔

Shahid Masood

PTV corruption case

Tabool ads will show in this div