نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے تقرر کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی کیلئے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 3، 3 ارکان شامل ہوں گے۔

خیبرپختونخوا کی حکمران اور اپوزیشن جماعتیں مقررہ وقت میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں کرسکیں جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں دونوں جانب سے 3، 3 ارکان شامل ہیں۔

نمائندہ سماء طارق آفاق کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے نور سلیم، فضل غفور اور محمود بیٹنی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کیا تھا جبکہ عمران خان نے بھی اس کی منظوری دی تھی، تاہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراض کے بعد منظور آفریدی کا کا نام واپس لے لیا گیا تھا۔

خیبرایجنسی کے منظور آفریدی کا تعلق ایک متمول تاجر خاندان سے ہے، منظور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور  پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں۔

PTI

JUIF

KPK

parliamentary committee

Caretaker

Tabool ads will show in this div