سندھ کی سیاست میں ہلچل، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے میں اتحاد

Jun 01, 2018

اليکشن سے قبل سندھ کی سياست ميں تہلکہ خيز تبديلی آگئی، پاکستان تحريک انصاف اور گرينڈ ڈيموکريٹکس الائنس ميں انتخابی اتحاد ہوگيا، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرلی گئی۔

پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا، صدر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے بھی شیڈول کا اعلان کردیا، سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کردی، کہیں رہنماء اپنی سابقہ جماعتیں چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں جارہے ہیں تو کہیں سیاسی جماعتیں انتخابی اتحاد کیلئے کوشاں ہیں۔

سندھ میں تہلکہ خیز تبدیلی آگئی، تین برے پیر ایک ہوگئے، پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اتحاد ہوگیا، نئے گٹھ جوڑ نے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرلی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم جمیل الزمان اور پیر نور محمد شاہ جیلانی نے ہاتھ ملالئے۔

عمرکوٹ سے مخدوم سعید الزمان قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار ہوں گے، اسی نشست پر 2013ء میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے الیکشن لڑا تھا، شاہ محمود قریشی عمر کوٹ کی نشست پر پیر نور محمد شاہ جیلانی کے حق میں دستبردار ہوگئے

سندھ کی اہم سیاسی شخصیت پیر نور محمد شاہ جیلانی نے بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

PTI

IMRAN KHAN

Election 2018

DGA

Tabool ads will show in this div