تحریک انصاف نے ملک فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا

خوشاب سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔
معاملے کی تحقیقات کرنے والی ایک رکنی کمیٹی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ فاروق بندیال کا تحریک انصاف میں شامل ہونا افسوسناک تھا، انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ریکارڈ رکھنے والے شخص کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں، انہیں کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔
Farooq Bandials entry into PTI was unfortunate. He has been expelled from the party with immediate effect. We have no place for people with such record in our party. He should not even be in any political party.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) May 31, 2018
واضح رہے کہ خوشاب کے جاگيردار اور ٹرانسپورٹر فاروق بندیال نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شموليت کااعلان کیا تھا، فاروق بندیال فلم اسٹار شبنم زیادتی کیس کا مرکزي ملزم تھا۔
سوشل ميڈيا پر شديد ردعمل کے بعد عمران خان نے ان خبروں کا نوٹس ليا اور نعيم الحق پر مبني ايک رکني تحقيقاتي کميٹي قائم کردي جو تين دن ميں رپورٹ پيش کرے گي۔
فواد چوہدري کا کہنا تھا تحريک انصاف کسي صورت اخلاقي معيارات پر سمجھوتہ نہيں کرے گي۔