تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ،پاکستان کاٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ

ویب ایڈیٹر:


پالی کیلے : تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، تیسرے اور اہم میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے ڈالی ہے، تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے اور انجری کے باعث باہر ہیں، جب کہ ان کی جگہ شان مسعود، عمران خان، احسان عادل اور راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ سے برابر ہیں، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سماء

IMRAN KHAN

rahat ali

junaid khan

ZULFIQAR

SHAH MASOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div