وزیراعظم نواز شریف سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کی ملاقات

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور طالبان کی کمیٹی سے ملاقات نہ ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے عرفان صدیقی نے ملاقات کرکے حکومت اور طالبان کی کمیٹی کے درمیان آج ہونے والی ملاقات نہ ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔


اس موقع پر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ طالبان کی قائم کردہ کمیٹی پر تحفظات دور ہوگئے، ملاقات کیلئے تیار ہیں۔


اس سے قبل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، خواہش ہے کہ آج ہی ملاقات ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار کیا، اور نہ کریں گے، کالعدم طالبان کمیٹی کے بارے میں صرف وضاحت طلب کی تھی۔ سماء

کی

کے

سے

eid

puppet

jundullah

reply

Benazir

Tabool ads will show in this div