پالی کیلے ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

اسٹاف رپورٹ:

پالی کیلے :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کو 278 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد شاہین مشکلات سے دو چارہیں۔

پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکن ٹیم اسکور میں مزید 6 رنز کا اضافہ کر سکی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5 اور راحت علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اوپنرز احمد شہزاد اور شان مسعود نے ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ شان مسعود 14 جبکہ احمد شہزاد 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان صرف 3 رنز کا کھاتہ ہی کھول سکے۔

تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے اور انجری کے باعث باہر ہیں، جب کہ ان کی جگہ شان مسعود، عمران خان، احسان عادل اور راحت علی ٹیم میں شامل ہیں۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا ایک ایک میچ جیت کر برابر ہیں ۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو10 وکٹوں جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی ۔سماء

pallekele

Tabool ads will show in this div