بلوچستان میں امن،ووٹنگ ٹرن آوٹ،مفادات کی جنگ

May 31, 2018

بلوچستان میں امن آ چکا ہے،اب صوبے کی ترقی کے لیے ہم سب کو کام کرنا ہوگا،شاہد خاقان عباسی

دورہء کوئٹہ کے موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ملک کا سب سے خوشحال صوبہ بن سکتا ہے،بلوچستان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے،بلوچستان میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں نیک نیتی سے صوبے کی ترقی کے لئے کام کرنے سے یہاں خوشحالی آئے گی۔

روزنامہ جنگ کوئتہ

مفادات کی جنگ میں بلوچوں کو کچلا جارہا ہے،سردارعطا اللہ مینگل

بزرگ رہنما نے انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں ہمارے لیے کچھ نہیں رکھا،اسٹبلشمنٹ اس کے فوائد خود رکھے گی اور اس سے بلوچوں کو کچھ نہیں ملے گا،چین کو بلوچستان اور بلوچوں سے کوئی پیار نہیں بلکہ اسے اپنے مفادات عزیز ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی اپنی جغرافیائی اہمیت ہے انڈیا،چین اور امریکا کے اپنے مفادات ہیں جن کے لیے بلوچوں کو کچلا جارہا ہے

روزنامہ انتخاب حب

جولائی میں شدید گرمی کے باعث عوام کو ووٹ دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،قدوس بزنجو

بلوچستان کابینہ کے آخری اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں شدید گرمی کے باعث ووٹنگ کا ٹرن آوٹ کافی کم رہے گا،ہم الکیشن میں آنا چاہتے ہیں مگر الیکشن میں تاخیر اس لئے لا رہے ہیں تاکہ الیکشن میں ووٹنگ کا ٹرن آوٹ زیادہ رہے۔نگراں حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج رات تک نگران حکومت کے ناموں پر اتفاق کی توقع ہے،قانونی طور پر ہمارے پا س 3 جون تک کا وقت ہے اس سے پہلے تک اتفاق رائے ہوجائے گا

روزنامہ آزادی کوئٹہ

بلوچستان میں مزید 4 ڈویژنز کی تجویز کابینہ میں پیش

انتہائی با وثوق زرائع سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ محکمہء ریونیو بلوچستان کی جانب سے صوبے کو 11 ڈویژنز میں تقسیم کرنے کے لیے مزید 4 ڈویژنزکے قیام کی تجویز کابینہ کو پیش کر دی گئی ہے،یہ تجویز وزیر اعلیٰ کو الوداعی اجلاس میں پیش کی گئی جس کے مطابق بلوچستان کے 7 ڈویژنز کو 11 کرنے کے حوالے سے تجویز پیش کی گئی،زرائع کے مطابق کابینہ نے اس فیصلے کو اگلی کابینہ کے لئے چھوڑ دیا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ

Pakistan's Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

CM Qudoos bizanjo

Tabool ads will show in this div