عمران خان یوٹرن ماسٹرہیں،سیاست انکے بس کی بات نہیں:شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نيازي یوٹرن کے ماسٹر ہیں، سیاست چھوڑکر حجرے میں جا کربیٹھ جائیں۔ آئین نگراں وزیراعظم سے متعلق سمری واپس لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

لاہور پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ بولے کہ ہم نےنیک نیتی سےاپوزیشن لیڈرمحمودالرشید سےمشاورت کی تھی، نگراں وزیراعلیٰ کانام واپس لےکرپی ٹی آئی نےیوٹرن لیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیایوٹرن لینےوالا وزیراعظم کےعہدےکاحقدارہوسکتاہے۔ عمران خان یوٹرن کےماسٹرہیں،سیاست ان کےبس کی بات نہیں۔مشورہ بھی دیا کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر حجرے میں جا کر بیٹھ جائیں۔

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر شہباز شریف نے مزید کہا کہ نگران وزيراعليٰ کا آئيني تقاضا پورا کرچکے ہيں،آئين سمري واپس لينے کي اجازت نہيں ديتا۔ مشاورت کے بعد حکومت سمري تيارکرتي ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کی جانب سے انتخابات اگست تک آگے بڑھانے کی قرارداد سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی قراردادسےقطعاًاتفاق نہیں کرتا۔عام انتخابات میں تاخیرملک وقوم کےمفادمیں نہیں،بروقت الیکشن ہی پاکستان میں جمہوریت کیلئےسودمندہیں۔

سرفرازبگٹی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جولائی میں مون سون بارشیں ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے چلے جائیں گے اس لیے انتخابات کی تاریخ آگے بڑھا دی جائے۔

ناصر سعید کھوسہ کی جانب سےنگراں وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کے حوالے سے سوال پرشہباز شریف نے ایسی کسی بھی خبر سے لاعلمی کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزيشن ليڈر مياں محمودالرشيد نے مختصرپريس کانفرنس ميں اعلان کیا تھا کہ ناصر کھوسہ کا نام جلد بازي ميں طے کيا تھا۔ نیانام عمران خان کي مشاورت سے ديں گے،پي ٹي آئي کي کور کميٹي نے فيصلہ کيا ہے کہ ناصر کھوسہ کا بطور نگران وزيراعلیٰ پنجاب نام واپس ليا جائے۔ محمودالرشید کے مطابق طارق کھوسہ اور ناصر کھوسہ کے نام ميں غلط فہمی ہوئی۔

PTI

IMRAN KHAN

PML N

u turn master

Caretaker CM Punjab

Tabool ads will show in this div