کے الیکٹرک کیخلاف توہین عدالت کیس، سی ای او کا جواب جمع

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئي۔  سی ای او کے الیکٹرک نے جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

کراچي ميں غيراعلانيہ اور غيرمنصفانہ لوڈشيڈنگ پر کے اليکٹرک کے خلاف توہين عدالت کي درخواست پر سندھ ہائيکورٹ ميں سماعت ہوئي۔ سي اي اوکے اليکٹرک نے جواب جمع کرايا۔ بن قاسم پاور پلانٹ کي خرابي کو لوڈشيڈنگ کي بنياد بنايا۔

عدالت نے درخواست گزار سے جواب مانگا تو کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہا ہے، عدالت نے نیپرا کو اپنی ہی ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے نیپرا سے 12 جون کو تفصیلات طلب کرلیں۔ سماء

load shedding

K ELECTRIC

CONTEMPT OF COURT

Tabool ads will show in this div