ڈینیل کریگ دنیا کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے

May 30, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/MF-James-Bond-Pkg-29-05-Ayaz.mp4"][/video]

جیمز بانڈ سیریز کے ہیرو ڈینیل کریگ سب سے مہنگے اداکار بن گئے۔

بانڈ سیریز کی نئی فلم میں کام کے لیے انہیں سات ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ جبکہ فلم کےمنافع میں بھی ان کا حصہ ہوگا۔

جیمز بانڈ سیریز کی پچیسویں فلم کے لیے انہیں پانچ کروڑ پاونڈ یعنی سات ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے سے زائد دیئے جائیں گے ۔

نئی جیمز بانڈ فلم نومبر دوہزار انیس کو ریلیز کئے جانے کا امکان ہے ۔

ڈینیل کریگ کو ہر منٹ کے لیے تین لاکھ 57 ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔ سلم ڈاگ ملنیئر سے شہرت پانے والے ڈینی بائل فلم کے ہدایتکار ہوں گے۔

انٹرٹینمنٹ

Tabool ads will show in this div