بھارتی اسٹار بلے باز کوہلی کیلئے نیا اعزاز

بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

کرکٹ ریٹنگز ایوارڈ کی تقریب میں نامور کرکٹرز کو ان کی کارکردگی کی بنا کر مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا، جس میں ویرات بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔

تقریب میں کوہلی کے علاوہ شیکھر دھوان کو بھی بہترین انٹرنیشنل بلے باز کا اعزاز ملا، جب کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹرینٹ بولٹ بہترین انٹرنیشنل باؤلرقرار پائے۔

ان کے علاوہ بھارتی خاتون کرکٹر ہرمن پریت کور کو آؤٹ اسٹینڈنگ اننگز آف ایئر کا اعزاز ملا، جب کہ پاپولر چوائس ایوارڈ کرس گیل کے نام رہا۔

اس موقع پر کرس گیل نے شیکھر دھون کے ساتھ ملکر اسٹیج پر رقص بھی کیا۔

AWARD

Female Cricketer

Player of the Year

Harmanpreet Kaur

Best Player

Tabool ads will show in this div