پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ
پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا، قومی سلامتی کمیٹی نے دو ٹوک فیصلہ کرليا۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارت کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی گئی ساتھ ہی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی پرزور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی کے بہیمانہ ریاستی مظالم کی بھی مذمت کی ، عسکری و سیاسی قیادت نے کہا پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کبھی ترک نہیں کرے گا۔
کے پی میں فاٹا کے انضمام اور گلگت بلتستان کیلئے اصلاحات پر اظہار اطمینان کیا گیا کہا عوامی امنگوں کے مطابق اصلاحات سے فاٹا اور جی بی میں زندگی پر دوررس مثبت اثرات ہونگے۔
پاکستان کو سیاحت اور کاروبار دوست ملک بنانے کیلئے نئی ویزہ پالیسی پر وزارت داخلہ نے بریفنگ دی کمیٹی نے ڈیٹا بیس اور تصدیقی نظام سمیت جدید حفاظتی لوازمات پر زور دیا، تیاری مکمل ہونے پر ویزہ آن ارائیول کی سہولت کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
کمیٹی نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا، اتفاق کیا گیا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات و واقعات میں مؤثر سفارکاری ناگزیر ہے ۔