چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ23جون سےہالینڈمیں شروع ہوگا،بھارت سےمقابلہ پہلےروزہی ہوگا

May 29, 2018
 

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23جون سےیکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہوگا جس میں پاکستان ،ارجنٹائن،آسٹریلیا ،بیلجئیم، بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا۔یہ میچ 23جون کوکھیلا جائےگا ۔24جون کو پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔26جون کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ کے ساتھ اور 28جون کو ارجنٹائن اور 29جون کو بیلجیم کے ساتھ ہوگا ۔

پاکستان ٹیم کو تین بارچیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا تیسرا مرحلہ 4جون سے ہالینڈ میں شروع ہوگا۔

Tabool ads will show in this div