پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کارابطہ،اہم امورپراتفاق

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تناؤ میں برف پگھلنے لگی ہے۔دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کےدرمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہواہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان اوربھارت کےڈی جی ایم اوزکے درمیان ہاٹ لائن پررابطہ ہواہے۔ دونوں ڈی جی ایم اوزنےایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کاجائزہ لیا۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اواز نے قیام امن یقینی بنانےاورشہری آبادی کی مشکلات کم کرنےپراتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ڈی جی ایم اوز نےپاک بھارت2003ءکی جنگ بندی پرمکمل عملدرآمدپربھی اتفاق کیا۔ اس کےعلاوہ دونوں جانب سےآئندہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنےپراتفاق کیاگیا۔

ڈی جی ایم اوز نےاس بات پربھی زوردیاکہ ہاٹ لائن رابطہ بحال کرکےبارڈرفلیگ میٹنگ کاانعقادیقینی بنایاجائےگا۔

DGMO

Tabool ads will show in this div