دوسرا ون ڈے : پاکستان کا سری لنکا کو 288 رنز کا ہدف
ویب ایڈیٹر
پالی کیلے : پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دیا ہے، اظہر علی، شعیب ملک اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔
کپتان اظہر علی نے 79 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک نے بھی 51 رنز بنا کر بھرپور ساتھ دیا، اختتامی اوورز میں محمد رضوان نے 52 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ قابل قدر مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، انور علی نے ناقابل شکست 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
احمد شہزاد 30، محمد حفیظ 9، بابر اعظم 12، سرفراز 7 اور یاسر علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لستھ مالنگا اور سچتھ پتھیرانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سماء