ملک میں بجلی کاشارٹ فال4050میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلي کا شارٹ بڑھتا گيا جوں جوں پارہ چڑھتا گيا۔ گرمي نے بجلی کے شارٹ فال کوچار ہزارپچاس میگاواٹ تک پہنچايا۔ ملک کے مختلف شہروں میں دس دس گھنٹے کي لوڈ شیڈنگ نے عوام حکمرانوں کے سارے وعدے اور دعوے ياد دلاديئے۔

بجلی کی طلب اوررسد کی تازہ ترین صورتحال  کے مطابق ملک ميں اس وقت بجلی کی طلب تئيس ہزارنو سو میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار صرف انيس ہزارآٹھ سوپچاس میگاواٹ ہے،يوں شارٹ فال چارہزارپچاس میگاواٹ ہوگيا۔

پاکستان ميں پن بجلی کی پیداوارچارہزارچارسو میگاواٹ ہے۔سرکاری تھرمل پاورپلانٹس کی پیداواردوہزارچھ سوپچاس میگاواٹ ہےجبکہ نجی شعبے کےبجلی گھربارہ ہزارآٹھ سومیگاواٹ بجلی پیدا کررہےہیں۔

گرمي اوربجلي کے شال فال ميں اضافے سے مختلف شہروں میں لوڈشينگ کا جن بھي بے قابو ہوگيا اوریومیہ دس دس گھنٹے تک بجلي غائب رہنے لگي ہے۔

load shedding

short fall

Tabool ads will show in this div