لارڈز ٹیسٹ،انگلینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لارڈز : لارڈزٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی پوزیشن بے حد مستحکم ہوگئی ہے، پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر پچاسی رنز بنانے والی میزبان ٹیم کو فالوآن کا سامنا ہے۔ کینگروز نے پہلی باری پانچ سو چھیاسٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی۔

میچ میں اب تک آسٹریلوی ٹیم کا پلڑہ بھاری، بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی کینگروز چھاگئے، انگلش ٹیم ہوئی شدید مشکلات کا شکار رہی، مہمان ٹیم کی پہلی اننگز میں اسٹیون اسمتھ دوسو پندرہ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورررہے۔ کرس راجرز نے ایک سو تہتتر رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے، اسٹوارٹ براڈ نے چار شکار کئے، جب کہ جوئے روٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش ٹیم کی پہلی باری شروع میں ہی تباہی کا شکار ہوئی، تیس رنز پر چار وکٹیں گریں تو بین اسٹوکس نے کپتان ایلسٹرکک کا ساتھ دینے کی ٹھانی، کک اکیس اور اسٹوکس اڑتیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ مچل جانسن نے دو وکٹیں کھڑ کائیں۔ انگلینڈ کو فالو آن سے بچنے کے لئے دو سو بیاسی رنز درکار ہیں، جب کہ اس کی چھ وکٹٰیں باقی ہیں۔ سماء

ENGLAND

Tabool ads will show in this div