وزیر قانون پنجاب نے بے بسی کا اعتراف کرلیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/RANA-SANA-SOT-29-05.mp4"][/video]

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں رہ کا آواز نہ اٹھانا کمزوری تھی، حکومت ختم ہونے کے بعد خاموش نہیں رہیں گے۔

وزير قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے سماء کو خصوصی انٹرويو دیتے ہوئے انتہائی جارحانہ روانہ اختیار کیا، بولے کہ ہمارے کارکن اٹھائے جاتے رہے ہم روک نہيں سکے، اُس وقت آواز نہ اٹھانا ہماری کمزوری تھی، حکومت ختم ہونے کے بعد خاموش نہيں رہيں گے، چوہدری نثار کے رویے پر نواز شریف اب تک خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ايسی حرکت ہوئی تو مال روڈ پر بيٹھيں گے، ہميں تحفظ دينا آنيوالی حکومت کی ذمہ داری ہے، نواز شريف، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو نشانہ بنايا گيا، ان واقعات پر شکوک و شبہات ضرور ہيں۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بولے کہ اب بے اختيار جمہوری حکومتوں کا سلسلہ نہيں چلے گا، عزيز بلوچ رپورٹ کے بعد زرداری صاحب نے بيان بدلا، اينٹ سے اينٹ بجانے کا بيان اينٹ سے اينٹ لگانے ميں بدل گيا۔

ELECTION

PUNJAB

RANA SANA ULLAH

law minister

Tabool ads will show in this div