بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کا معاملہ،ڈیڈ لاک برقرار

نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملے پر وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کی تیسری ملاقات بھی بے نتیجہ رہی۔
بلوچستان اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں دو دن رہ گئے مگر سیاسی قیادت کو نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی میں مسلسل ناکامی کا سامناہے،حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے پیش کئے گئے پانچ ناموں پر ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے ۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے نام پرمزکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہونے کے بعد مزید ملاقاتوں کے امکانات ابھی ختم نہیں ہو ئے۔
حکومت صوبائی وزیر پرنس احمد علی ، سابق سینیٹرایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ اور علاؤالدین مری کے ناموں پر ڈٹ گئی ہے جبکہ حزب اختلاف اشرف جہانگیر قاضی اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے ناموں پر اصرار کر رہی ہے ۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔