ٹیکنالوجی

روسی وائرس کا 50سے زائد ممالک میں راؤٹرز پر حملہ

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی ہیکرز نے گھر اور دفاتر میں استعمال ہونے والی انٹرنیٹ ڈیوائس ’راؤٹرز تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

بین الاقوامی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ہیکرز گروپ نےرائوٹرز تک رسائی حاسل کرلی ہے ،اس طرح وہ گھر و دفاتر کی معلومات کے حصول کے ساتھ دیگرانداز سے نقصانات پہنچاسکتے ہیں ۔

ایف بی آئی نے اس صورتحال سے بچنے کےلئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا گیا کہ ممکنہ نقصان سے بچنے کےلئے اپنی انٹرنیٹ ڈیوائس’رائوٹرز کو فوری طور پر ’ری بوٹ ‘ یعنی اس کاپورا نظام دوبارہ انسٹال کرلیں۔

ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ہیکرز رائوٹرز کو ہیک کرنے کےلئے ’وی پی این فلٹر مالوئیر‘ استعمال کررہے ہیں جس سے ہیکرز راؤٹرز استعمال کرنے والے گھریلو اور دفتری سارفین کے ڈیٹا، معلومات اور پاس ورڈ وغیرہ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو سسٹم کی ری بوٹ کرنے کے ساتھ فرم وار کے اپ گریڈ ورژن کا استعمال کریں اور پاس ورڈز بدل دیں ،ساتھ ہی اپنے ہر اکاؤنٹ کے لئے الگ الگ پاس ورڈز استعمال کریں تو ہیکرز کا منصوبہ ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔

امریکا کے تحقیقاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ راؤٹرز کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا ہیک کرنے کے ذمہ دار گروہ کا تعلق روس سے ہے ،اس حوالے سے تاحال مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں، جبکہ روس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

RUSSIA

NETWORKING

COMPUTER

data leak

routers

virus attack

Tabool ads will show in this div