عمراکمل کی سالگرہ مذاق بن گئی

حال ہی میں لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں شاندار فتح پر جہاں تمام پاکستانی خوش ہوئے وہیں عمر اکمل نے بھی اپنی بھرپورخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو دلی مبارکباد دی لیکن خود اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

چھبیس مئی کو اپنی سالگرہ منانے والے عمر اکمل کی سالگرہ کی تصاویر دیکھ کر ٹوئٹر صارفین کو جذبات پر قابو نہ رہا اور ٹرالنگ میں ہر ایک نے اپنا اپنا حصہ ڈالا۔ تصاویر دیکھ کر محسوس تو یہی ہوتا ہے کہ سالگرہ منانے سے زیادہ عمر اکمل کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے کارکردگی میں عدم تسلسل اورفٹنس مسائل سے دوچار عمر اکمل کو خوب مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ میمز گردش کرتی رہیں، کچھ میں تو عمر اکمل کو ہی لارڈز ٹیسٹ میں جیت کی وجہ بتادیا گیا۔

لیکن ٹرالنگ کرنے کے علاوہ کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے عمر اکمل کی ماضی کی شاندار پرفارمنس کو یاد کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Lords Test

umar akmal trolls

umar akmal's birthday

Tabool ads will show in this div