چوتھا ون ڈے : سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ

ویب ایڈیٹر

کولمبو : سری لنکا چوتھے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہا ہے، گرین شرٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان میچ جیت کر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

سری لنکا کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں چوتھے ون ڈے کا ٹاس سری لنکن قائد نے جیتا، انجیلو میتھیوز نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی کپتان اظہر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرین شرٹس ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انہوں نے میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے اور چیمپئنز ٹرافی میں جگہ بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان ٹیم میں کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد رضوان، عماد وسیم، انور علی، یاسر شاہ، راحت علی، محمد عرفان شامل ہیں۔

سری لنکن اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کوشال پریرا، تلکا رتنے دلشان، لاہیرو تھریمانے، انجیلو میتھیوز، دنیش چندیمل، اشان پریانجن، ملنڈا سری وردنا، سچتھ پتھیرانا، لستھ مالنگا، نوان پرادیپ، سورانگا لکمل۔ سماء

ODI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div