لاہور: میو اسپتال سے نومولود بچہ غائب، مقدمہ درج، مشتبہ خاتون کی تلاش

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور کے میو اسپتال سے نومولود بچہ غائب ہوگیا، ابتدائی تحقیقات کے بعد نامعلوم خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرليا گيا، مغوی بچی والدین کی پہلی اولاد ہے۔


شاہدرہ کے رہائشی منور حفيظ کے ہاں بچے کی ولادت گزشتہ روز ہوئی، رات گئے بچے کو سانس لينے ميں دشواری کے باعث ميو اسپتال لايا گيا، جہاں اسپتال عملے نے بچے کو نرسری ميں منتقل کرديا، چند ہی گھنٹوں بعد اسپتال انتظامیہ نے ورثاء کو بچہ لاپتہ ہونے کی اطلاع کردی۔


بچے کے لواحقين کا کہنا ہے کہ بچے کی گمشدگی کی ذمہ دار اسپتال انتظاميہ ہے، پوليس کا کہنا ہے ہميں بچے کے اغواء سے متعلق اہم شواہد ملے ہيں جبکہ نامعلوم خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقيقات کا آغاز کرديا گيا ہے۔


پوليس کے مطابق اسپتال کی نرسری ميں موجود سی سی ٹی وی کيمروں کی مدد سے ملزمہ کو پکڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ سماء

لاہور

کی

سے

government

Sindh Government

shoe

bolt

Tabool ads will show in this div