چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی، پاکستان، زمبابوے سے ٹی 20 سیریز کھیلنے کا خواہاں

اسٹاف رپورٹ

لاہور : زمبابوے نے پاکستان کی 3 ملکی ٹورنامنٹ کی جگہ ٹی 20 سیریز کھیلنے کی تجویز مان لی۔

سری لنکا میں کامیابی ملی، آٹھواں نمبر واپس آیا، چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کا ڈر نکل گیا، کیونکہ ٹاپ 8 ٹیمیں ہی ون ڈے کرکٹ کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

مشکل ٹلتے ہی پاکستانیوں نے 3 ملکی ٹورنامنٹ سے ہاتھ کھینچنا شروع کردیئے، پاکستان کو خدشہ ہے کہ کہیں زمبابوے میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پوائنٹس کی کٹوتی نہ ہوجائے، پی سی بی نے زمبابوے کو تو راضی کرلیا، اب زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو منانا ہے۔

زمبابوے نے پاکستان کی ٹی 20 میچز کی پیشکش مان لی، ساتھ ہی یقین دلا دیا کہ ویسٹ انڈیز مانے نہ مانے 3 ملکی ٹورنامنٹ نہیں  ہوگا، بدلے میں پاکستان آئندہ سال زمبابوے سے پوری سیریز کھیلے گا۔ سماء

T20

ODI

West Indies

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div