پانچواں ون ڈے : سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 369 رنز کا ہدف

ویب ایڈیٹر

ہمبن ٹوٹا : سری لنکا نے پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو 369 رنز کا ہدف دیا ہے، کوشال پریرا نے سنچری جبکہ دلشان، میتھیوز اور سری وردنا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں آئی لینڈرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنائے۔

کوشال پریرا اور تلکارتنے دلشان نے 164 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کرکے کپتان کو درست ثابت کیا، پریرا نے 109 گیندوں پر 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 116 رنز کی اننگز کھیلی، دلشان 62 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے ایک روزہ کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

لاہیرو تھریمانے 30 جبکہ دنیش چندی مل 29 رنز بنا کر راحت علی کا شکار ہوئے، انجیلو میتھیوز اور ملنڈا سری وردنا نے اختتامی اوورز میں جارحانہ انداز اختیار کیا، دونوں نے ناقابل شکست نصف سنچریاں بنائیں۔

کپتان نے 70 رنز بنائے، 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے، سری وردنا نے 52 رنز کی اننگز کیلئے 26 گیندوں کا سامنا کیا، 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

پاکستان کی جانب سے صرف راحت علی 2 وکٹیں حاصل کرسکے، محمد عرفان، انور علی، عماد وسیم، شعیب ملک اور یاسر شاہ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ سماء

ODI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div