پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز 2-3 سے جیت لی، آخری میچ میں شکست

ویب ایڈیٹر

ہمبن ٹوٹا : پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز 2-3 سے جیت لی، آخری ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کو 165 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 369 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم 38 ویں اوور میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کو 165 رنز کی فتح فتح نصیب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 37 اور اظہر علی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، احمد شہزاد 18، سرفراز احمد 27، شعیب ملک 11، محمد رضوان 29، عماد وسیم 15، محمد انور 11، یاسر شاہ 9 اور راحت علی 0 پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے سینانائکے نے 3، تھسارا پریرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے؛  پانچواں ون ڈے : سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 369 رنز کا ہدف

پاکستان نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز2-3 سے اپنے نام کی، سری لنکا کی جانب سے شاندار سنچری اسکور کرنے پر کوشال پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، محمد حفیظ مین آف دی سیریز قرار پائے۔ سماء

ODI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div