اسپیشل اولمپکس کا میلہ سج گیا، پاکستانی دستہ بھی شریک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاس اینجلس : امریکا میں اسپیشل اولمپکس کا میلہ لگ گیا، پر رونق افتتاحی تقریب میں کئی رنگ بکھرے، ایونٹ میں پاکستانی دستہ بھی شریک ہے۔

لاس اینجلس میں اسپیشل اولمپکس کے رنگا رنگ میلے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، دمکتے چہروں نے ماحول کو مزید خوشگوار بنادیا۔

ایونٹ میں 165 ممالک کے 6 ہزار 500 ایتھلیٹس شریک ہیں، کھلاڑی مارچ پاسٹ کرتے گزرے تو شائقین نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا، عالمی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں۔

اسپیشل اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں امریکی خاتون اول مشیل اوباما بھی موجود تھیں، امریکی ایتھلیٹ نے مشعل روشن کی، آخر میں شاندار فائر ورکس نے ماحول گرما دیا۔ سماء

USA