میرا واحد قصور نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے، مریم نواز

رپورٹ : فیاض محمود

کبھی لندن فلیٹس کی مالک نہیں رہی، گلف اسٹيل ملز معاہدے کے وقت 6 سال کی تھی، نواز شريف کی بيٹی ہونے کی وجہ سے کيس ميں پھنسايا گيا، ايون فيلڈ ريفرنس ميں مریم نواز کا بيان مکمل کرلیا گیا، باپ کی طرح بیٹی نے بھی اپنا دفاع پیش کرنے سے انکار کرديا۔

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، مريم نواز کا بيان قلمبند کرلیا گیا، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے نیب کے تمام سوالوں کے جوابات دے دیئے۔

مریم نواز نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ جانتی ہوں کہ مجھے اِس مقدمے میں کیوں الجھایا گیا، کیوں واٹس ایپ والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا؟، 70 سے زائد پیشیاں کیوں بھگتنا پڑیں، پہلی بار نواز شریف ایک ڈکٹیٹر کو قانون کے کٹہرے میں لایا، میرا واحد قصور نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔

مریم نواز نے جے آئی ٹی سربراہ کو متعصب قرار دے دیا، بولیں واجد ضیاء نے تعصب کی بنیاد پر ہمارے خلاف کئی الزامات  لگائے۔ سابق دُختر اول نے کیپٹل ایف زیڈ ای کی دستاویز کو غیر متعلقہ قرار دیا اور کہا يہ دستاویزات مذموم مقاصد کے تحت پیش کی گئیں۔

يہ بھی بتايا کہ میں کبھی لندن فلیٹس یا نیلسن نسیکول کی بینیفشل مالک نہیں رہی نہ ہی کوئی مالی فائدہ لیا، گلف اسٹیل مل کے معاہدے اور شیئرز فروخت کا بھی حصہ نہیں رہی، جب معاہدہ ہوا میں صرف 6 سال کی تھی۔

مریم نواز نے بھی اپنے حق میں دفاع پیش کرنے سے انکار کردیا، کہا استغاثہ کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ منگل کو کيپٹن (ر) صفدر اپنا بيان قلبمند کرائيں گے۔

MARYAM NAWAZ

Panama

Avenfield Case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div