بلوچستان میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلیاں

ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں کوئٹہ،خضدار،حب،اوتھل،ڈیرہ مرادجمالی،نصیرآباد،ڈیرہ بگٹی،گوادر ،اوستہ محمد سمیت دیگر شہروں میں بھی یوم تکبیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں جس میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے مختلف بینرز اور پاکستانی پرچم  اٹھا رکھے تھے جن میں یوم تکبیر کے حوالے سے پیغامات درج تھے،اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور 1998 میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم دشمن کے کسی بھی برے عزائم کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں،شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اب اپنے وطن کے دفاع کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔

rally

lasbella

Osta Mohammad

yom e takbeer

Tabool ads will show in this div