بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال،کنگز پارٹی،اور نگراں وزیر اعلیٰ

کنگز پارٹی کے قیام نے شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے،ڈاکٹر مالک

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ  ملک کی ترقی شفاف انتخابات سے مشروط ہے،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنائے اورریاستی ادارے الیکشن کے عمل میں اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگز پارٹیاں ہر دور میں بنتی ہیں لیکن اس بار کنگ پارٹی کے بننے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

روزنامہ آزادی کوئٹہ

بلوچستان نگراں سیٹ اپ پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا

بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایک اور ملاقات بے نتیجہ رہی،دونوں کے درمیان بلوچستان کے نگراں سیٹ اپ پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا، بلوچستان اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی اور اگر نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے کوئی اتفاق رائے قائم نہ ہوسکا تو پھر نگران حکومت کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کرے گا۔

روزنامہ باخبر کوئٹہ

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال 2017 میں مایوس کن رہی،رپورٹ

 ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے 2017 کی جائزہ رپورٹ پیش کر دی،ایچ آر سی پی کے ترجمان آئی اے رحمان نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال بلوچستان کے مختلف علاقوں سے  90 تشدد زدہ لاشیں بر آمد ہوئیں جب کہ 545 افراد کو ماورائے عدالت قتل کی گیا،بلوچستان میں خواتین کے خلاف جرائم کے 350 کیس رجسٹرڈ ہوئے  جب کہ چائلڈ پروٹیکشن بل کے لیے بھی کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی گئی۔

روزنامہ باخبر کوئٹہ

پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاون

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ، اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی کا حب ڈیم میں پانی کے ڈیڈ لیول کے قریب آنے کے بعد پانی بحران پر پی ایچ ای اور ایریگشن کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ڈپٹی کمشنر شبیر احمد مینگل نے کہا کہ رمضان المبارک میں حب اور گڈانی کو پانی مکمل فراہم کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں حب ڈیم میں پانی کی ڈیڈ لیول  کے باعث اٹک سیمنٹ کمپنی اور ڈی جی خان سیمنٹ کا پانی مکمل بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی اور ایکسئین ایریگیشن جبار زہری نے لسبیلہ کینال کا یکے بعد دیگرے دورہ کیا اور پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کینال سے ہائیڈرنٹ لگا کر پانی چوری کرنے پر 9 لوگوں کو تحویل میں لےکران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

زانتکار نیوز حب

دہشت گردی کا ناسور معاشرے سے جلد ختم کر دیں گے،قدوس بزنجو

سرکی روڈ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مزمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا مورال بلند ہے اور وہ دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔

روزنامہ انتخاب حب

lasbella

Qudoos Bizanjo

Dr malik

kings party

Tabool ads will show in this div