ماحولیاتی تبدیلیاں پاکستان کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Glaciers-Melt-Isb-Pkg-27-05.mp4"][/video]

پاکستان پر خشک سالی کے خطرات منڈلانے لگے ۔ ملک میں آبی ذخائر کی شدید کمی ہوگئی ہے۔ اس پر زمین کا بڑھتا درجہ حرارت پاکستانی کی ہزاروں منجمد جھیلوں کیلئے بڑا خطرہ بن گیا ۔

سنگین صورتحال میں متعلقہ وزارت کے ساتھ مل کر شمالی علاقہ جات کا فطری توازن بچانے کیلئے اقوام متحدہ میدان میں آگیا ۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے درجہ حرارت سے گلیشئرز پگھلنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

پاکستان کے بالائی علاقوں کی تین ہزار جمی ہوئی جھیلیں کسی بھی وقت پھٹنے کے خدشات بڑھ گئے ۔ ستائیس برفانی جھیلیں تو انتہائی خطرناک قرار دیدی گئیں۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پیداشدہ سنگین صورتحال میں ملکی زراعت اور زرعی پیداوار بھی داؤ پر ہے۔

ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے بچاؤ کی تدابیر بروقت نہ کیں تو خشک سالی کا ڈراؤنا خواب حقیقت بننے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔

پگھلتی جھیلوں والےعلاقے محفوظ بنانے کیلئے اقوام متحدہ نے کمر کس لی ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی سے مل کر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا حفاظتی منصوبہ بنا لیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے منصوبے پر عمل رواں سال ختم ہونے سے پہلے ہی شروع کردیا جائے گا ۔

glaciers

atmosphere

environmental change

Tabool ads will show in this div