وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان آج پھر ملاقات ہوگی

May 27, 2018

نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے ایک اور کوشش، حکومت اور اپوزیشن میں دوبارہ رابطہ ہونگے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکے درمیان آج ایک اور ملاقات ہوگی۔

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کے درمیان نگران وزیر اعظم کےنام پراتفاق کاامکان ہے شاہدخاقان عباسی اورخورشیدشاہ کی آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اوربیٹھک لگے گی۔

ملاقات کیلئےخورشید شاہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکےدرمیان ملاقاتوں کے کئی دورہوچکے ہیں لیکن تاحال کسی ایک نام پراتفاق نہیں ہوسکا۔

PM

KHURSHEED SHAH

opposition leader

CareTaker PM

Shahid khaqaan abbasi