لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیش ہوں گے

رپورٹ : فخرالرحمٰن

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ کے ساتھ کتاب کیوں لکھی؟ اسد درانی کی آج جی ایچ کیو طلبی، تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو را کے سابق سربراہ کے ساتھ مشترکہ کتاب تحریر کرنا مہنگا پڑ گیا، فوجی ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر اسد درانی آج جی ایچ کیو میں وضاحت دیں گے۔

سابق آئی ایس آئی چیف کو بتانا پڑے گا کہ قومی سلامتی سے متعلق ایسی باتیں کیوں لکھی؟ کس کے کہنے پرلکھی ؟ ان کا مقصد کیا ہے؟ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں انہیں کورٹ مارشل کا سامنا بھی کرناپڑسکتا ہے۔

اسد درانی نے اے ایس دلت کے ساتھ ملکر اسپائی کرانیکلز نامی کتاب تحریر کی ہے، جس میں کارگل اور کشمیر سے متعلق بڑے انکشافات کئے گئے ہیں۔

اسد درانی کے اس اقدام پر آرمی چیف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

پاک فوج کی جانب سے کتاب میں دیئے گئے بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیا گیا ہے، اس حوالے سے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ صاف صاف بتا چکےہیں کہ آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

ASAD DURRANI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div