عمران خان کا پلان تبدیل ، کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ
رپورٹ : خورشید عالم
کراچی میں کھلاڑی جمع نہ ہوپائے یا وقت کی قلت رہی عمران خان پلان تبديل کرکے واپس روانہ ہو گئے، ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں جلسہ تو دور کيمپ کا افتتاح بھی نہ کيا ۔
کراچي ميں ملير آر سي ڈي گراؤنڈ تو سج گيا ليکن عمران خان کي راہ تکتے تکتے تھک گيا، عمران خان قائدکے شہرآئے ليکن فنڈ ريزنگ کے بعد لوٹ گئے، ملير جانے کے سما کے سوال پرجواب نہ دے سکے۔
قائد تو لوٹ گئے رہنما صفائياں ديتے رہے کسي نے کہا ميٹنگ ميں جانا تھا توکسي نہ کہاطبعيت بگڑ گئي، پوليس کے مطابق آرسي ڈي گراؤنڈ کي کليئرنس بھي ملي تھي، سيکيورٹي کے ليے200سے زائد بھي موجود تھے۔
پاکستان تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان قائد کے شہر آئے تو تاجروں سے ملاقات کي، نجي ہوٹل ميں افطار کي، شوکت خانم فنڈ ريزنگ کي تقريب ميں بھي پہنچے، تاجروں نے شوکت خانم اسپتال کے ليے کروڑوں روپے فنڈز دينے کا اعلان کيا، عمران خان نے تقريب سے خطاب ميں شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں ليا، عمران خان فنڈ ريزنگ کے بعد واپس اسلام آباد لوٹ گئے۔