پنجاب میں سوائن فلو کا شکار مزید دو افراد دم توڑ گئے
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب میں سوائن فلو کا شکار مزید دو افراد دم توڑ گئے، رواں سال سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنتیس برس کا شوکت علی اتفاق اسپتال اور پنتیس برس کی ہی ریحانہ سروسز اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ لاہور میں رواں سال سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد دو، جب کہ پنجاب بھر میں کل تعداد چھ ہوگئی ہے۔ این آئی ایچ نے بھی مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق کر دی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سوائن فلو سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ سیکریٹری اور مشیر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سماء