وزیراعظم کی آمد پرگلگت کے دس اضلاع میں احتجاجا مکمل شٹرڈاؤن
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج گلگت کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی آمد کیخلاف تاجروں نے احتجاجا گلگت بلتستان کے دس اضلاع کے تمام تجارتی مراکز بند کردیے۔
دس اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال نئی سیاسی اصلاحات کے اعلان کیخلاف کی جارہی ہے۔
وزیراعظم گلگت میں آج نیوامپاورمنٹ اینڈ سیلف گورننس آرڈر2018 کا اعلان کریں گے جس کے خلاف تاجرتنظیموں نے متحدہ اپوزیشن کی اپیل پر ہڑتال کی ہے۔
وزیراعظم کی آمد پر تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔