لاہور میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا

اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا، بیماری سے جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں سوائن فلو کا وائرس اپنے پنجے گاڑ رہا ہے، تازہ ترین کارروائی میں اس مرض نے مانگا منڈی کے رہائشی سنتیس سالہ زاہد عباس کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔ لاہور میں اب تک تین مریض سوائن فلو کی نذر ہوچکے ہیں۔ صوبے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد نو ہوگئی ہے، لیکن معاملے کی نزاکت کا ادراک ہونے کے باجود حکام سب اچھا کا راگ ہی الاپ رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق شدید تھکاوٹ، بخار، سانس لینے میں دشواری اور کھانسی یا زکام کے ساتھ متلی کی علامات ظاہر ہوں تومریض فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرے۔

محکمہ صحت کے مطابق وائرس کی تصدیق کے باوجود متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں علیحدہ سے وارڈز قائم نہیں کئے جاسکے۔ سماء

اور

میں

لاہور

سے

ایک

evacuated

filter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div