پشاور،صحت کا انصاف مہم کا آخری مرحلہ جاری
ویب ایڈیٹر:
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے صحت کا انصاف مہم کا آخری مرحلہ جاری ہے۔
صحت کا انصاف مہم کے آخری مرحلے میں پشاور کی 97 یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ علاقوں کے 5 حلقوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ مہم کے آخری مرحلے میں رضاکاروں کی 4 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کررہی ہیں۔ سماء