حکومت نے جو وعدے کیے تھے پورے کیے: وزیراعظم

May 30, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے جنوبی پنجاب کا نعرہ الیکشن کانعرہ نہیں ہونا چاہیے۔ اور عوام کودھوکا دینے کی سیاست نہیں چل سکتی۔

ایم فائیو موٹروے کے ملتان شجاع آباد سیکشن کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا زرداری نے کوئی ایک منصوبہ شروع نہیں کیا تو پوراکب ہوگا۔ یہ لوگ اپنے کام دکھادیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کیے تھے پورے کیے۔ موجودہ حکومت نے منصوبے مکمل کرکے بھی دکھائے۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں موجودہ حکومت کےکام نظر آئیں گے۔ پانچ سال میں وہ کام ہوئے جو 65 سال میں نہیں ہوئے۔

وزیراعظم عباسی کا کہنا ہے کہ مشرف اورزرداری دورمیں بجلی کے کوئی کارخانے نہیں لگے۔ پرویزمشرف نے چار منصوبے شروع کئے، مگر پورے نہیں کئے۔

ان کا کہنا ہے کہ جبکہ زرداری نے تو کوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف سیاست صرف گالی اور الزامات کی جاری ہے۔ اس پلیٹ فارم سے خیرکی توقع نہیں کی جاسکتی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کا نعرہ الیکشن کانعرہ نہیں ہونا چاہیے۔ صوبے اتفاق رائے سے بنائے جاتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں صوبے کے نام پر جو لوگ نعرے لگارہے ہیں یہ مشرف کے دائیں بائیں بیٹھے تھے۔ اور عوام کودھوکادینے کی سیاست نہیں چل سکتی۔

وزیراعظم نے چیلنج دیا کہ یہ لوگ اپنے کام دکھادیں۔ الیکشن اور سیاست کا فیصلہ صرف پولنگ اسٹیشن پر ہوتا ہے۔ پہلے 2013 میں کہا جارہا تھا کہ امپائر کی انگلی اٹھ جائے گی۔ ہم نے عوام کی خدمت اور ترقی کیلئے کام کئے۔

Election 2018

Pakistan's Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

Tabool ads will show in this div