شیریں مزاری کی بیٹی کی ایک بارپھرپاک فوج پرکڑی تنقید

رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب اپنی ٹویٹس کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے ایک بار پھر پاک فوج کی مخالفت کرتے ہوئے نوازشریف کو تسلی دے ڈالی۔

ایمان زینب اس سے قبل بھی پاک فوج کے حوالے سے متنازع بیان دے چکی ہیں جس پر خاصی لے دے ہوئی تھی،شیریں مزاری نے بیٹی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عاقل بالغ قرار دیا تھا جبکہ والدہ پر ہونے والی تنقید کے بعد ایمان کی جانب سے بھی معذرت کرلی گئی تھی۔ماتازہ ترین ٹویٹ میں ایمان نے ایک بار پھر پاک فوج کوکڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ ٹویٹ دراصل ماریانا بابر نامی صحافی کی ٹویٹ کے جواب میں کی گئی ہے جس میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے سامنے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم سے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ بلوانے کی درخواست کی جا سکتی ہے جس میں جی ایچ کیو سے وضاحت مانگی جائے کہ اسد درانی کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شریک لکھاری کے ساتھ کتاب کی اجازت کیسے دی گئی؟۔

ردعمل دیتے ہوئے ایمان زینب نے لکھا کہ ’’ سویلینز پر بہت ترس آنے لگتا ہے، کرپشن پر بھی صرف انہیں نکالااور غداری کا لیبل بھی صرف انہی پر لگایا گیا۔

ایمان نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ نوازشریف جتنا میں آپ کو اورآپ کی سیاست کو ناپسند کرتی ہوں ، آخرکار میں آپ کے سوال کا جواب دے سکتی ہوں ، آپ کو اس لیے نکالا کیونکہ آپ سویلین ہیں اور فوجی نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2017 میں ایمان مزاری نے تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی جانب سے گرفتاردھرنا شرکا کی رہائی پران میں پیسے تقسیم کرنے سے متعلق معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے نہایت سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ ایمان مزاری کاکہنا تھا کہ اگر آپ کو تھوڑی سی بھی امید ہے کہ پاکستان ایک دن پروگریسو اور جمہوری ملک بن سکے گا جہاں لوگوں کی زندگی اور ان کے حقوق کو تحفظ ہو گا توآپ کو بولنا چاہئے، ڈرنے کا وقت ختم ہو گیا ۔

شیریں مزاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایمان کے بیان سے متفق نہیں ہوں۔ پاک فوج کیخلاف بیان بیٹی کی اپنی رائے ہے، جس سے کوئی بھی اختلاف کرسکتا ہے۔ایمان بالغ ہے اور یہ اس کا اپنا نکتہ نظر ہے، ہمیں زندگی کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔

PTI

pak army

ASAD DURRANI

Shirin mazari

Imaan Mazari

Imaan Zainab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div