لسبیلہ پولیس کی بڑی کارروائی،ہندوتاجروں کا قاتل گرفتار

رواں مہینے گڈانی موڑ پر قتل کئے جانے والے باپ بیٹے کے دہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،چھینی گئی نقدی اور آلہء قتل برآمد،  قتل میں ملوث باقی دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند نے بتایا کہ ہندو تاجر جے پال اور اس کے بیٹے گریش ناتھ کے دہرے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم شہزاد شیخ کو لسبیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہء قتل اور چھینی گئی رقم کا کچھ حصہ برآمد ہوا ہے، دہرے قتل کی اس واردات کے بعد لسبیلہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی،جس میں میری ٹیم کی بڑی سپورٹ رہی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور امید ہے کہ جلد اس میں کامیابی ملے گی۔

یہ پڑھیے،حب میں ہندو تاجر دوران ڈکیتی مذاحمت پر بیٹے سمیت قتل

دوسری جانب لسبیلہ کی تاجر برادری اور ہندو برادری نے بھی لسبیلہ پولیس کی کارکردگی کو کافی سراہا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اقلیتی رہنما دھنیش کمار پالیانی نے لسبیلہ پولیس کے دو لاکھ کے لئے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

lasbella

Hindu killing

Tabool ads will show in this div