شرمیلافاروقی بیٹے کی ماں بن گئیں

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی والدہ کے عہدے پر فائزہوگئیں ۔ شرمیلا نے کراچی کے نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔

والدین بننے کی خوشخبری شرمیلا کے شوہر حشام ریاض شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔ نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے حسین کو دنیا میں خوش آمدید کہا، شرمیلا اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کیلئے آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بزنس مین اور نجی ٹی وی چینل کے مالک حشام ریاض اور شرمیلا فاروقی سال 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

NEW BORN BABY

Sharmila Faruqi

Hashaam Riza Sheikh

Tabool ads will show in this div