ڈاکٹر کی غفلت سے مریض کی ہلاکت، عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس سمیت 5 ڈاکٹرز معطل

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض کی جان گئی تو لواحقین نے آسمان سر پر اٹھالیا، انتظامیہ نے ایم ایس سمیت 5 ڈاکٹرز کو معطل کردیا۔

عباسی شہید اسپتال کی اینٹ سے اینٹ بجی تو ایک ڈاکٹر کی غفلت کا پردہ بھی چاک ہوگیا، گزشتہ روز مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے نوجوان دم توڑ گیا، جس پر لواحقین نے اسپتال میں خوب توڑ پھوڑ کی، 2 بسوں میں 100 سے زائد مزید افراد پہنچے اور ایمرجنسی سمیت تینوں آپریشن تھیٹرز کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔

مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کی اطلاع پر پولیس اسپتال پہنچی، لاٹھی چارج ہوا اور پکڑ دھکڑ بھی ہوئی، شدید احتجاج نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کرتا دھرتاؤں کو ہلا کر رکھ دیا، فوری طور پر ڈاکٹر سلیم کو معطل کردیا گیا۔

محکمہ جاتی تحقیقات کے بعد آج عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم راجپوت سمیت مزید 4 ڈاکٹروں کی بھی چھٹی کردی گئی، جن میں ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر اشتیاق اور ڈاکٹر جاوید شامل ہیں، سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر نجم کو اسپتال کا نیا ایم ایس مقرر کردیا گیا۔ سماء

ایس

شہید

Sindh Government

فیس بک

pass

filter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div